آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) آرام کا دن ہے ، (کل) ایک میچ کھیلا جائیگا قومی ویمنز ٹیم اپنا چھٹا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی لندن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو آرام کا دن ہے میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں ٹیموں …
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) آرام کا دن ہے ، (کل) ایک میچ کھیلا جائیگا

مزید خبریں
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) آرام کا دن ہے ، (کل) ایک میچ کھیلا جائیگا
قومی ویمنز ٹیم اپنا چھٹا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی
لندن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو آرام کا دن ہے میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے مسلسل پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم اپنا ساتواں اور آخری ون ڈے میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔








