آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ

کولمبو۔4اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم (کل) بروز اتوار کو ورلڈ کپ کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ اہم مقابلہ آر پریما داسا انٹرنیشنل …

کولمبو۔4اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم (کل) بروز اتوار کو ورلڈ کپ کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ اہم مقابلہ آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔