آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی دوسری فتح

پالے کیلی۔12فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اومان کو 105 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی ۔ اومان کی ٹیم 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ پاون رتھنائکے کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعرات …

T20 World Cup

مزید خبریں

پالے کیلی۔12فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اومان کو 105 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی ۔ اومان کی ٹیم 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ پاون رتھنائکے کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعرات کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں اومان کی ٹیم کے کپتان جتندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

میزبان سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور اومان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 226 رنز کا ہدف دیا۔کوسل مینڈس 61،پاون رتھنائکے 60 اور کپتان داسن شاناکا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ اومان جیتن رامانندی نے دو جبکہ سفیان محمود اور جے اوڈیدرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ جواب میں سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت اومان کی ٹیم پہاڑ جیسا 226 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

 

مزید خبریں