کولمبو۔13فروری (اے پی پی):زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں بلیسنگ مزارابانی کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔زمبابوے کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ آسٹریلوی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔بلیسنگ مزارابانی کی …
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ،زمبابوے نے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
کولمبو۔13فروری (اے پی پی):زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں بلیسنگ مزارابانی کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔زمبابوے کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔
آسٹریلوی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔بلیسنگ مزارابانی کی عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعہ کو سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹراوس ہیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کیے اور اس نے آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی کے لئے 170 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کے اوپنرز نے 61 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا ۔ تادیونشے مارومانی 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔دوسری وکٹ پر برائن بینیٹ اور رائن برل کے درمیان 70 رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔ 131 کے مجموعی سکور پر رائن برل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 170 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس سٹوئنس اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں زمبابوے کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔آسٹریلوی ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میتھیو رینشا 65، گلین میکسویل 31 اور کپتان ٹریوس ہیڈ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ دیگر آٹھ بلے باز ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 17 رنز کے عوض 4 اور بریڈ ایونز نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی مرد میدان قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ یہ زمبابوے کی مسلسل دوسری فتح ہے۔








