کولکتہ۔14فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم نے 153 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے …
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مزید خبریں
کولکتہ۔14فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم نے 153 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کپتان رچی بیرنگٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔








