اوول ۔ 10 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں (کل) اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا، بارش کی صورت میں بات اگر مگر پر آ جائے گی۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔ انگلینڈ میں رواں چیمپئنز ٹرافی میں ٹیموں کے درمیان …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، دفاعی چیمپئن بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے (کل) جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا

مزید خبریں
اوول ۔ 10 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں (کل) اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا، بارش کی صورت میں بات اگر مگر پر آ جائے گی۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔ انگلینڈ میں رواں چیمپئنز ٹرافی میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں آج اتوار کو اہم میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ برابر اہمیت کا حامل ہے، فاتح ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوائے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔








