آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تاریخ ساز سنچریاں، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے بعد بنگال ٹائیگرز کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ ہو گئی کارڈف ۔ 09 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شکیب الحسن اور محموداللہ کی تاریخ ساز سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تاریخ ساز سنچریاں، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

مزید خبریں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تاریخ ساز سنچریاں، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے بعد بنگال ٹائیگرز کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ ہو گئی
کارڈف ۔ 09 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شکیب الحسن اور محموداللہ کی تاریخ ساز سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے بعد بنگال ٹائیگرز نے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی، فاتح ٹیم نے 266 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، 33 کے سکور پر ابتدائی 4 وکٹیں کھونے کے بعد شکیب الحسن اور محموداللہ نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے دلیرانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پانچویں وکٹ میں 224 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ بدلتے ہوئے کیویز کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، شکیب نے 114 اور محموداللہ نے 102 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ شکیب الحسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








