آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعدقومی ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی

لاہور۔19 جون (اے پی پی ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم (کل) منگل کی علی الصبح دو مختلف فلائیٹس سے پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول سوموار کی صبح دس بجے لندن سے براستہ یو اے ای اوریو اے ای میں چند گھنٹے قیام کے بعد دو مختلف فلائیٹس سے لاہور کے کھلاڑی 20 جون …

لاہور۔19 جون (اے پی پی ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم (کل) منگل کی علی الصبح دو مختلف فلائیٹس سے پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول سوموار کی صبح دس بجے لندن سے براستہ یو اے ای اوریو اے ای میں چند گھنٹے قیام کے بعد دو مختلف فلائیٹس سے لاہور کے کھلاڑی 20 جون کی علی الصبح دو بجے اور کراچی کے کھلاڑی 20 جون کی صبح ساڑھے چار بجے لاہو ر پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیم کی آمد پر پی سی بی کے عہدیداران اور شائقین کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply