آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں دوبارہ پاک، بھارت ٹاکرے کا امکان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں دوبارہ پاک، بھارت ٹاکرے کا امکان پاکستانی ٹیم فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں داخل، بھارت کو (آج) دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دوبارہ پاک، …

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں دوبارہ پاک، بھارت ٹاکرے کا امکان
پاکستانی ٹیم فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں داخل، بھارت کو (آج) دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دوبارہ پاک، بھارت ٹاکرے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ابتدائی گروپ میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر جاندار کم بیک کیا، گرین شرٹس نے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ انگلش ٹیم تینوں گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی لیکن گرین شرٹس نے اس کے خلاف سیمی فائنل میں بیٹنگ و باﺅلنگ کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply