لاہور ۔ 13 جون (اے پی پی ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔گروپ اے میں انگلینڈ کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ میچز کا مرحلہ مکمل، گروپ اے میں انگلینڈ بی میں بھارت سر فہرست

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 جون (اے پی پی ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔گروپ اے میں انگلینڈ کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔گروپ بی میں بھارت سر فہرست ہے جس نے چار پوائنٹس حاصل کیئے جبکہ پاکستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور سری لنکا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔سیمی فائنل مرحلے کا آغازآج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ سے ہوگا ۔








