لاہور ۔ 23 جون (اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو بہت فروغ حاصل ہوگا ، یہ جیت پاکستان کی کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی لیکن اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانی ہوگی۔ایک غیر ملکی ویب …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، سرفراز احمد

مزید خبریں
لاہور ۔ 23 جون (اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو بہت فروغ حاصل ہوگا ، یہ جیت پاکستان کی کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی لیکن اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانی ہوگی۔ایک غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح نے پاکستانی کرکٹرز کو ایک نیا حوصلہ اور اعتماد دیا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلا ہے۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے کہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ نہیں کھیل رہی، جب وہ کپتان بنے تو انہوں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں سے صرف یہ بات کہی کہ وہ جو کھیل ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلتے ہیں اسی بےخوفی اور اعتماد کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کھیلیں۔








