آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دسواں میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان) آج) کھیلا جائیگا

برمنگھم ۔ 9 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان (آج) ہفتہ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا تیسرا اور آخری میچ ہے دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل …

برمنگھم ۔ 9 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان (آج) ہفتہ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا تیسرا اور آخری میچ ہے دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے میں سب سے زیادہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بدقسمتی سے آسٹریلوی ٹیم کے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے اور اسکو دونوں میچز میں ایک ایک پوائنٹ ملا اور کینگروز دو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply