آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا وہ واحد ایونٹ ہے جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا لیکن یہ وہ واحد ایونٹ بھی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔ میگا ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام آٹھ ممالک کے مختلف شہروں کا سفر کرے گی جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی 2 سے 15 مارچ تک ممبئی بنگلور اور دہلی کا سفر کرے گی۔