آئی سی سی کا جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹیمپرنگ پر سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور

دبئی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جھگڑالو کھلاڑیوں کو سبق سکھانے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی کرنا، آﺅٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے …

دبئی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جھگڑالو کھلاڑیوں کو سبق سکھانے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی کرنا، آﺅٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حال ہی میں آسٹریلوی کرکٹرز کا بال ٹیمپرنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹیمپرنگ کو بڑا جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔