کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں اتوار 15 فروری کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا آئی سی سی کی طرف سےنظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں …
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میڈیا سرگرمیوں اور میچز کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

مزید خبریں
کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں اتوار 15 فروری کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا آئی سی سی کی طرف سےنظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، جس میں روایتی طور پر پہلے شکست خوردہ ٹیم اور بعد میں فاتح ٹیم پریس کانفرنس کرے گی۔
نیپال کی ٹیم 17 فروری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے آئندہ میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس بھی کرے گی، جس کی ایمبارگو ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہوگی۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں امریکا کا مقابلہ نمیبیا سے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں تقریباً 15 منٹ بعد میڈیا سے بات کریں گی۔کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا بڑا مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
میچ کے بعد میڈیا اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 3 سے داخل ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کی پریس کانفرنس میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد ہوگی۔پری میچ سرگرمیوں کے تحت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پیر کو گروپ ڈی کا میچ افغانستان اور متحدی عرب امارات کے درمیان صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔ اتوار کو افغانستان کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ کرے گی جبکہ میڈیا سے گفتگو تقریباً ڈیڑھ بجے ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم صبح 10 بجے ٹریننگ کرے گی اور ایک بجے پریس کانفرنس کرے گی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پیر کو گروپ سی کا میچ انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم سہ پہر 3 بجے اختیاری پریکٹس کرے گی جبکہ وہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد اپنی پری میچ میڈیا گفتگو کر چکی ہے، جس کی ایمبارگو ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ دوپہر 12 بجے آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہوگی۔ اٹلی کی ٹیم دوپہر 12 بجے ٹریننگ کرے گی اور 2 بجے میڈیا سے بات کرے گی۔
کینڈی کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو گروپ بی کا میچ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اتوار کو سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ اور اسی وقت میڈیا سیشن کرے گی، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم شام 6 بجے ٹریننگ اور ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کرے گی۔ پیر کو پریس باکس شام 5 بجے سے کھول دیا جائے گا۔








