آئی سی سی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی صحافیوں کو میڈیا کوریج کی ایکریڈیشن دینے سے انکار

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)نے کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی صحافیوں کو میڈیا کوریج کی ایکریڈیشن دینے سے مبینہ طور پر انکار کر دیا ۔ جس کے باعث تقریبا 100 سے زائد بنگلادیشی صحافی ایونٹ کی کوریج کے لیے بھارت یا سری لنکا نہیں جا سکیں گے۔ لاہور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن بھی بنگلہ دیش کے صحافیوں کی حمایت میں میدان میں آگئی۔ بنگلہ …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)نے کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی صحافیوں کو میڈیا کوریج کی ایکریڈیشن دینے سے مبینہ طور پر انکار کر دیا ۔ جس کے باعث تقریبا 100 سے زائد بنگلادیشی صحافی ایونٹ کی کوریج کے لیے بھارت یا سری لنکا نہیں جا سکیں گے۔ لاہور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن بھی بنگلہ دیش کے صحافیوں کی حمایت میں میدان میں آگئی۔

بنگلہ دیش کے سپورٹس جرنلسٹس کے مطابق ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ کچھ فوٹو جرنلسٹوں کی ایکریڈیشن پہلے منظور ہو کر بعد میں واپس لے لی گئی۔ بنگلادیشی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، کیونکہ عام طور پر ایک ایسوسی ایٹ ممبر ملک کے صحافیوں کو بھلے ٹیم شامل نہ ہو تب بھی میچوں کی کوریج کی اجازت مل جاتی ہے۔

انہوں نے اس فیصلے کو انتہائی مایوس کن اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلادیش نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے آئی سی سی نے مسترد کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا تھا۔

لاہور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد بلا ،سیکرٹری یوسف انجم سینئر ممبران محمد یعقوب ،شفیق چوہان ،قیوم زاہد ،اظہر اور عاشر بٹ نے اس معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو عالمی ایونٹس کی کوریج سے روکنا کھیل اور صحافت دونوں کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ میڈیا کی آزادی اور پیشہ ورانہ خدمات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اور آئی سی سی کو اس ضمن میں واضح اور منصفانہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے تاکہ ہر ملک کے صحافی برابر مواقع حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو فوری طور پر بنگلہ دیشی صحافیوں کا مسئلہ حل کرنا چایئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایسوسی ایٹ ممبر کی ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایونٹ کی کوریج صحافیوں کا حق ہے انہیں اس حق سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔

مزید خبریں