اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زونل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے۔تعلقات عامہ کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ افسران نے مہم شروع کرنے سے قبل …
آئی سی ٹی پولیس کا اسلام آباد بھر میں سرچ، کومبنگ آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زونل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے۔تعلقات عامہ کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ افسران نے مہم شروع کرنے سے قبل تعینات فورس کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 277 افراد، 200 گھروں اور 30 دکانوں کو چیک کیا۔ اس کے علاوہ چیکنگ کے دوران 116 موٹر سائیکلوں اور 39 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تصدیق اور مزید انکوائری کے لیے 23 مشکوک افراد، 27 موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم کی روک تھام، سیکورٹی کو بڑھانا اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ حکام ابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد نے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔








