اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف کارروائیوں کے دوران 17 افراد کو گرفتار کیا اوران سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ترنول، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، ہُمک، بھارہ کہو اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں …
آئی سی ٹی پولیس کی وفاقی دارالحکومت میں کارروائیاں ، 17 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد
اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف کارروائیوں کے دوران 17 افراد کو گرفتار کیا اوران سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ترنول، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، ہُمک، بھارہ کہو اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے قبضے سے 1,510 گرام چرس، 266 گرام آئس، 68 بوتلیں شراب، تین پسٹلیں گولیوں سمیت اور ایک خنجر برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ مفرور مجرموں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے سات مجرموں کو گرفتار کیا۔آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کے مطابق، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مجرمانہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔









