اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے۔30 لیگ ٹو میں پاکستان کے پانچ مرد اور ایک لیڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز مین ڈرا کے دوسرےرائونڈ کے مقابلوں میں روس کےٹیمور گورڈیو نے تھائی لینڈ کے چناپت کو 7-5، 6-3 سے …
آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے۔30 لیگ ٹو میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے۔30 لیگ ٹو میں پاکستان کے پانچ مرد اور ایک لیڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز مین ڈرا کے دوسرےرائونڈ کے مقابلوں میں روس کےٹیمور گورڈیو نے تھائی لینڈ کے چناپت کو 7-5، 6-3 سے ہرایا۔پاکستان کےعامر مزاری نے پاکستان کے شہریار انیس کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔پاکستان کےاحتشام ہمایون نے ہم وطن کھلاڑی ذوہیب افضل ملک کو 6-2، 6-3 سے ہرایا۔پاکستان کے مکائیل علی بیگ نے کوریا کےجن وو یی کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔پاکستان کےابوبکر طلحہ نے پاکستان کےعبدالباسط کو 6-4، 6-0 سے ہرایا۔پاکستان کےمحمد حسن عثمانی نے سری لنکا کےگانوکا فرنینڈو کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔
قازقستان کےمارسل الیکسیف نے جاپان کےایپئی ماتسوشیما کے خلاف 5-7، 6-2 (ریٹائرڈ) سے کامیابی حاصل کی جبکہ لیتھوانیا کےکریستیجوناس میلائوسجس نے پاکستان کےانعام قادر کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔تمام فاتح کھلاڑیوں نے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔گرلز سنگلز کے مین ڈرا کےدوسرے رائونڈ کے مقابلوں میں قازقستان کی کارولینا لیگائی نے روس کی واراوارا روبتسووا کو 6-4، 6-1 سے ہرایا۔کوریا کی یی وون لی نے قازقستان کی پولینا کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔پاکستان کی امنہ علی قیوم نے جاپان کی ایو یوشیدا کو 6-2، 6-2 سے مات دی۔چین کی زیہان فینگ نے پاکستان کی سوہا علی کو 6-3، 6-0 سے شکست دی۔ترکیہ کی سیریفے پیلین ساری نے امریکہ کی رانیا بوزکو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔ترکیہ کی ایکرن لال یاووز نے تھائی لینڈ کی پراویوا کو 6-0، 6-1 سے مات دی۔روس کی داریہ بوگا
چیوا نے برطانیہ کی نائمہ گرانٹ کو 6-3، 6-0 سے شکست دی جبکہ ترکیہ کی دنیز چاقل نے چین کی منگشی کیوکو 6-4، 6-3 سے ہراکر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے مقابلے کل بدھ کوصبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ دنیا کے مختلف ممالک بشمول چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور میزبان ملک پاکستان کے جونیئر کھلاڑی اس بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔چیمپئن شپ علی ایمبرائیڈری نیشنل فوڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔دوسرے دن کے مقابلوں میں پاکستان کے پانچ لڑکوں اور ایک لڑکی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔








