آئی ٹی پارک میں13کمپنیاں وسوآئی ٹی ماہرین کام کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 14 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ایک درست وبروقت فیصلے سے اربوں روپے بچائے گئے ،آئی ٹی پارک میں 13کمپنیاں اور سو سے زائد آئی ٹی ماہرین کام کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایک درست اور بروقت فیصلے کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام کے …

کوئٹہ۔ 14 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ایک درست وبروقت فیصلے سے اربوں روپے بچائے گئے ،آئی ٹی پارک میں 13کمپنیاں اور سو سے زائد آئی ٹی ماہرین کام کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایک درست اور بروقت فیصلے کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام کے اربوں روپے بچائے گئے اور صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں صوبے کا پہلا آئی ٹی پارک قائم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ٹیکنالوجی پارک میں 13 کمپنیاں اور سو سے زائد آئی ٹی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں، جو نہ صرف صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ بلوچستان کو جدید ٹیکنالوجی کے سفر میں بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، تاکہ بلوچستان کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔