آئی ٹی پی اور اسلام آباد پولیس کا یکم سے 7 جون تک فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)اور اسلام آباد پولیس نے یکم سے 7 جون تک دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز(پی ایس آن وہیلز)کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)اور اسلام آباد پولیس نے یکم سے 7 جون تک دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے فیسیلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز(پی ایس آن وہیلز)کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ شہری سہولت وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ لائسنس، ٹوکن سے متعلق خدمات اور ٹریفک کی دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

اہلکار نے کہا کہ پولیس سٹیشن آن وہیلز کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس اور دیگر عوامی سہولت کی خدمات فراہم کریں گے۔یکم جون پیر کو پی ایس آن وہیلز سینٹورس مال، سہولت وین 1 ایف 10 بولان گیٹ، وین 11 ترنول اور وین 111 ٹریفک آفس فیض آباد میں تعینات ہوں گی۔2 جون منگل کو پی ایس آن وہیلز جی 9 مرکز، وین 1 بحریہ فیز-II میں،وین-II نیول کمپلیکس ای 8 اور وین 111 ناکہ ایڈونچر ان میں دستیاب ہوں گے۔3 جون بدھ کو پی ایس آن وہیلز الشفا ہسپتال H-8 کے قریب، وین 1کو ایئر ہیڈ کوارٹر E-9 میں، وین 11کو آبپارہ مارکیٹ میں اور وین-III کو ٹریفک آفس فیض آباد میں تعینات کیا جائے گا۔

4 جون جمعرات کو پی ایس آن وہیلز I-8 مرکز،وین 1 ڈی ایچ اے II گیٹ-4، وین-II نزد تندوری پی ڈبلیو ڈی اور وین 111 ناکہ فارن آفس میں تعینات ہوں گے۔5 جون جمعہ کو پی ایس آن وہیلز KFC بلیو ایریا میں، وین 1 جی الیون سیو مارٹ ، وین 11بری امام اور وین 111 سیور فوڈز بلیو ایریا میں دستیاب ہوں گے۔6 جون ہفتہ کو پی ایس آن وہیلز جی 11 مرکز، وین 1 ڈی ایچ اے فیر 5 گیٹ-I، وین 11ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس G-11 میں اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں تعینات ہوں گے۔

7 جون بروز اتوار پی ایس آن وہیلز F-9 پارک، وین-I پولیس لائنز H-11 میں،وین-II ٹریفک آفس راول ٹاؤن میں اور وین-III اسلام آباد کلب میں دستیاب ہوں گی۔اہلکار نے کہا کہ سہولت فراہم کرنے والے یونٹ روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کرتے رہیں گے جبکہ شہری خدمات اور مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس فیسیلی ٹیشن ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔