اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد محمود صدیقی نے کہاہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کی فراہمی سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، اس حوالہ سے ٹائم سیکو کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سروسز کے شعبہ میں شامل ہونے …
آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کی فراہمی سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،وفاقی وزیرخالد محمود صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد محمود صدیقی نے کہاہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کی فراہمی سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، اس حوالہ سے ٹائم سیکو کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سروسز کے شعبہ میں شامل ہونے والی معروف کمپنی ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈونلڈ لی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ٹی سیکٹر میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈونلڈ لی نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ٹائم سیکو جڑواں شہروں میں ای سروسز پلیٹ فارم شروع کرانے جارہی ہے جس میں ٹیکسی، کارگو، فوری ڈلیوری اور دیگر سروسز یہاں کے رہائشیوں کو دی جائیں گی جبکہ سماجی شعبہ کی بہتری میں بھی ٹائم سیکو اپنا کردار ادا کرے گی۔ آئی ٹی کے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ٹائم سیکو کی سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے پیش کردہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والے اداروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہ








