آئی پی ایل، سن رائزرز حیدر آباد اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں (آج) پنجہ آزمائی کرینگی

حیدر آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے بارہویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت کین ولیمسن کرینگے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم روہت …

حیدر آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے بارہویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت کین ولیمسن کرینگے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔