آئی پی ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

نئی دہلی ۔ 18 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں حیدرآباد میں پنجہ آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ …

نئی دہلی ۔ 18 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں حیدرآباد میں پنجہ آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 53 ویں میچ میں راجستھان رائلز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں جے پور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 54واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائیگا۔