آبنائے ہرمز سوائے دشمن کے جہازوں کے سب کے لیے کھلی ہے،ایران

لندن۔24مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سوائے دشمن کے جہازوں کے سب کے لیے کھلی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی میں شامل ایران کے نمائندہ علی موسوی نے ایک انٹرویو میں کہی۔ علی موسوی جو برطانیہ میں ایران کے سفیر بھی ہیں،نے کہا کہ ایران بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بہتر بنانے اور خلیج میں …

لندن۔24مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سوائے دشمن کے جہازوں کے سب کے لیے کھلی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی میں شامل ایران کے نمائندہ علی موسوی نے ایک انٹرویو میں کہی۔ علی موسوی جو برطانیہ میں ایران کے سفیر بھی ہیں،نے کہا کہ ایران بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بہتر بنانے اور خلیج میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کے علاوہ باقی بحری جہاز حفاظتی تعاون کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری ایران کی ترجیح ہے تاہم جارحیت کا مکمل خاتمہ اور باہمی اعتماد اس سے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کی جو صورت حال ہے اس کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکاکے حملے ہیں۔