دبئی ۔6اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی مکمل آزادی کو امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کا بنیادی جزو بنایا جائے۔رائٹرز کے مطابق اماراتی صدر کے سفارتی مشیرانور گرگاش نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کو کسی بھی ملک کی جانب سے دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، …
آبنائے ہرمز میں آزادنہ نقل و حرکت کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہونی چاہیے، متحدہ عرب امارات

مزید خبریں
دبئی ۔6اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی مکمل آزادی کو امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کا بنیادی جزو بنایا جائے۔رائٹرز کے مطابق اماراتی صدر کے سفارتی مشیرانور گرگاش نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کو کسی بھی ملک کی جانب سے دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ امارات خطے میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام، میزائل نظام اور ڈرون حملوں جیسے بنیادی مسائل کا حل کیے بغیر محض جنگ بندی کافی نہیں ہوگی ۔ ان کے بقول، ان امور کو نظر انداز کرنے والی کسی بھی مفاہمت سے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔








