آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ سے 20 ہزار ملاح پھنس گئے، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ سے 20 ہزار ملاح پھنس گئے، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔8مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندیوں کی وجہ سے خلیج فارس کے علاقے میں تقریباً 1500 بحری جہاز اور 20ہزار ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹر ی جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے پاناما میں بین امریکی میری ٹائم سمٹ کے دوران کہا کہ اس وقت عملے کے 20 ہزار ارکان اور تقریباً 1500 جہاز اس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔








