اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجار ک کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اس اقدام کو "درست سمت میں ایک اہم قدم” قرار دیا۔
آبنائے ہرمز کی بحالی پر اقوام متحدہ کا خیرمقدم، خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید
اقوام متحد ہ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجار ک کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اس اقدام کو "درست سمت میں ایک اہم قدم” قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ آبنائے ہرمز کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے دوران مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولنے سے متعلق ہے۔سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام اور جنگ بندی مل کر فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری مذاکراتی عمل کو بھی سراہا۔









