تہران۔1اپریل (اے پی پی):ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز یقیناً دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں، یہ ان لوگوں کے لیے کھلی رہے گی جو ایران کے نئے قوانین کی تعمیل کریں گے۔ بی بی سی کے مطابق اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ابراہیم عزیزی نے ایران کے …
آبنائے ہرمز یقیناً دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں، ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
تہران۔1اپریل (اے پی پی):ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز یقیناً دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں، یہ ان لوگوں کے لیے کھلی رہے گی جو ایران کے نئے قوانین کی تعمیل کریں گے۔ بی بی سی کے مطابق اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ابراہیم عزیزی نے ایران کے 1979 کے انقلاب کے بعد کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر حکومت کی تبدیلی کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے لیکن یہ تبدیلی خطے کے سمندروں پر حکومت میں آئی ہے۔ قبل ازیں پیر کوایران کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔








