آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 262400کیوسک اور اخراج 206700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42300کیوسک اور اخراج42300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 262400کیوسک اور اخراج 206700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42300کیوسک اور اخراج42300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد31500 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد88400کیوسک اور اخراج61700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1536.93 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.240 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1237.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.988 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں