ملکی دفاع کے لیے جان دینے والے شہدا کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی، راجہ پرویز اشرف

یومِ دفاع محض جشن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے، 6 ستمبر کو ہماری مسلح افواج نے بڑے دشمن کے دانت کھٹے کیے، راجہ پرویز اشرف

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یومِ دفاع محض جشن نہیں، قوم کا تجدیدِ عہد بھی ہے،6 ستمبر وہ دن ہے جب ہماری مسلح افواج نے بڑے دشمن کے دانت کھٹے کیے ۔

یوم دفاع پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں،فوج اور قوم کا رشتہ قومی اتحاد کا ناقابلِ فراموش باب ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانی وطن کی ضمانت ہے، ملکی دفاع کے لیے جان دینے والے شہدا کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم، حکومت اور افواج جب متحد ہوں تو فتح یقینی ہوتی ہے،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدکی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم پڑوسیوں سے امن چاہتے ہیں، مگر وطن کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،قائد اعظم کے اصول اور شہید بھٹو کے ویژن پر چلیں تو پاکستان مضبوط رہے گا۔

مزید خبریں