اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21000کیوسک اور اخراج 25000کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد12700کیوسک اور اخراج 12700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13500کیوسک اور اخراج 6100 …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21000کیوسک اور اخراج 25000کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد12700کیوسک اور اخراج 12700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13500کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13500کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1437.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.903ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1166.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.508 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ ہے۔







