آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39300کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33000کیوسک اور اخراج 33000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39300کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33000کیوسک اور اخراج 33000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد84100 کیوسک اور اخراج10800 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد66600کیوسک اور اخراج62700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1461.61 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.669 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1181.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.267 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ ہے۔