آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 134700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 78400کیوسک اور اخراج78400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 134700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 78400کیوسک اور اخراج78400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد56600کیوسک اور اخراج45 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53300کیوسک اور اخراج25200 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1447.83 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1208.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.892 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔