اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں کشمیری دہائیوں پر محیط بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، انسانیت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر بھارت کا بھرپور محاسبہ کیا جائے۔ہفتہ کویوم سیاہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمشیر لہولہان ہے …
آج دنیا بھر میں کشمیری دہائیوں پر محیط بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،ارشاد داد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں کشمیری دہائیوں پر محیط بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، انسانیت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر بھارت کا بھرپور محاسبہ کیا جائے۔ہفتہ کویوم سیاہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمشیر لہولہان ہے اور دنیا خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہے، کشمیر بھارت جیسے ظالم، سفاک اور غیر قانونی قابض کے ہاتھوں میں سسک رہا ہے۔ ارشد داد نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، انسانیت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر بھارت کا بھرپور محاسبہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بے عملی ترک کرے اور سلامتی کونسل کی قرادوں کے نفاذ کی تدبیر کرے،اقوم متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت جیسے بنیادی حق کی فراہمی یقینی بنائے۔








