کولمبو۔11فروری (اے پی پی):سائوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ آخری گیند پر شکست یقیناً تکلیف دہ ہوتی ہے تاہم ٹیم نے آخر تک بھرپور فائٹ کی اور جیت کے لیے پوری جان لگا دی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ چند اہم مواقع پر …
آخری گیند پر شکست یقیناً تکلیف دہ ہوتی ہے، ٹیم نے آخر تک بھرپور فائٹ کی اور جیت کیلئے پوری جان لگا دی، فاطمہ ثناء

مزید خبریں
کولمبو۔11فروری (اے پی پی):سائوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ آخری گیند پر شکست یقیناً تکلیف دہ ہوتی ہے تاہم ٹیم نے آخر تک بھرپور فائٹ کی اور جیت کے لیے پوری جان لگا دی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ چند اہم مواقع پر بہتر کارکردگی کی ضرورت تھی، اگر ہم ان لمحات میں زیادہ موثر کھیل پیش کرتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سائوتھ افریقہ نے دبائو میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کریڈٹ حریف ٹیم کو جاتا ہے۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ بولنگ یونٹ نے شاندار کم بیک کیا اور میچ کو سنسنی خیز مرحلے تک لے آئے تاہم آخری اوور میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں اچھا آغاز ملا تھا لیکن مڈل اوورز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرنا ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔فاطمہ ثناء نے اپنی ٹیم کی باڈی لینگویج اور فائٹنگ سپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں کے جذبے اور عزم پر فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی، ٹیم اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کرے گی اور غلطیوں سے سیکھ کر نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔انہوں نے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی حمایت ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔








