کوالالمپور ۔ 28 فروری (اے پی پی) ملائیشیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ” آرامکو“ اس کے آئل ریفائنری کے منصوبے میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم نجیب رزاق کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملائیشیا اور سعودی عرب کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں جس سے باہمی تعاون کے نئے راستے سامنے آرہے …
آرامکو ملائیشین آئل ریفائنری کے منصوبے میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، ملائیشیا

مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 28 فروری (اے پی پی) ملائیشیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ” آرامکو“ اس کے آئل ریفائنری کے منصوبے میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم نجیب رزاق کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملائیشیا اور سعودی عرب کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں جس سے باہمی تعاون کے نئے راستے سامنے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی آرامکو اور ملائیشین آئل کمپنی پیٹروناس نے سنگاپور بارڈر کے قریبی صوبے جوہور میں ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے نام سے ایک آئل ریفائنری کے منصوبے کو حتمی شکل دی ہے جس پر 27 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس میں سے 7 ارب ڈالر آرامکو ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور اسے 2019ءمیں مکمل کرلیا جائے گا۔








