انقرہ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ” آرامکو “ کا خالص منافع 2019 ءکے دوران دنیا کی 12 بڑی کمپنیوں کے مجموعی خالص منافع سے بھی زیادہ رہا۔یہ بات ترک خبر رساں ادارے اناڈولو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔اناڈولو کا کہنا ہے کہ آرامکو کی سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019 ءکے دوران اس کا خالص منافع 88.2 ارب ڈالررہا جبکہ دنیا …
آرامکو کو 2019 کے دوران 88.2 ارب ڈالر خالص منافع،دنیا کی 12 بڑی کمپنیوں سے زیادہ رہا

مزید خبریں
انقرہ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ” آرامکو “ کا خالص منافع 2019 ءکے دوران دنیا کی 12 بڑی کمپنیوں کے مجموعی خالص منافع سے بھی زیادہ رہا۔یہ بات ترک خبر رساں ادارے اناڈولو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔اناڈولو کا کہنا ہے کہ آرامکو کی سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019 ءکے دوران اس کا خالص منافع 88.2 ارب ڈالررہا جبکہ دنیا کی دیگر 12 بڑی آئل کمپنیوں کا مجموعی خالص منافع بھی اس تک نہ پہنچ سکا۔ان کمپنیوں میں امریکی ایکسن موبل 14.34 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی دیگر کمپنیوں میں چیوران 2.92 ارب ڈالر، کونکوفلپس 7.2 ارب ڈالر، بیکر ہگز 128 ملین ڈالر، ہیلی برٹن 1.13 ارب ڈالر اور شیلمبرجر 10.14 ارب ڈالر، برٹش پٹرولیم 10 ارب ڈالر، رائل ڈچ شیل 15.84 ارب ڈالر ،فرانس کی ٹوٹل 11.83 ارب ڈالر ،اٹلی کی اینی 163 ملین ڈالر ، ناروے کی ایکوانار 1.85 ارب ڈالر جبکہ روسی روزنیفٹ کا خالص منافع 10.9 ارب ڈالر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 ءکی پہلی ششماہی کے دوران آرامکو کا خالص منافع 46.9 ارب ڈالر جبکہ دوسری بڑی 12 کمپنیوں کا منافع 44.9 ارب ڈالر رہا تھا۔








