آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق آرسنل کے لیے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی فتح اس وقت یقینی بنی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کا بورن مائوتھ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
آرسنل 22سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

مزید خبریں
لندن۔20مئی (اے پی پی):آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق آرسنل کے لیے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی فتح اس وقت یقینی بنی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کا بورن مائوتھ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ آرسنل نے ایک روز قبل برنلے کو شکست دے کر مانچسٹر سٹی پر دباؤ بڑھا دیا تھا اور دفاعی چیمپئن کو ٹائٹل کی دوڑ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔
میچ میں کے پہلے ہاف میں ایلی جونیئر کروپی نے بورن مائوتھ کو سبقت دلوائی تاہم ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کو شکست سے بچایا، مگر یہ نتیجہ آرسنل کو چیمپئن بنانے کے لیے کافی تھا۔کوچ مائیکل آرٹیٹا کی قیادت میں آرسنل نے گزشتہ تین سیزن رنر اپ رہنے کے بعد بالآخر ٹرافی اٹھالی۔ یہ کلب کی تاریخ کا 14واں لیگ ٹائٹل ہے۔
اس کامیابی کے بعد شمالی لندن میں جشن کا سماں بن گیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر نے بھی آرسنل کو مبارکباد دی۔ میکل آرٹیٹا کی قیادت میں ٹیم نے مسلسل 3 مرتبہ رنر اَپ رہنے کے بعد شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آرسنل نے مضبوط دفاع، منظم کھیل اور سیٹ پیسز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں سیزن سب سے کم گول کھائے اور سب سے زیادہ کلین شیٹس بھی حاصل کیں۔
یہ آرسنل کا 2004 کے بعد پہلا لیگ ٹائٹل ہے، جب آرسین وینگر کی مشہور اِن وِنسبلز ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ماہرین کے مطابق میکل آرٹیٹا نے آرسنل کو ایک مضبوط اور مشکل حریف ٹیم میں تبدیل کرکے کلب کے نئے کامیاب دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔یوں آرسنل نے 8060 دن بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت کر 22 برس کا طویل انتظار ختم کردیا۔ ٹیم کو چیمپئنز لیگ جیتنے کا بھی موقع حاصل ہے۔








