اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقے میں مکمل امن بحال اور نظم و نسق سول انتظامیہ کے حوالے کرنے تک پاک فوج قبائلی علاقوںمیں موجود رہے گی۔ …
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ نماز عید کی ادایئگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقے میں مکمل امن بحال اور نظم و نسق سول انتظامیہ کے حوالے کرنے تک پاک فوج قبائلی علاقوںمیں موجود رہے گی۔ انہوں نے یہ بات باجوڑ ایجنسی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے عید کی نماز باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ اداکی۔ انہوں نے بحالی تعمیر نو اور ایجنسی کے ساتھ پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی انتظام کے نفاذ بارے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔







