راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے )جنرل ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے چیف میجر جنرل ڈاکٹر چاﺅ فیہو کی سربراہی میں 10 رکنی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی جس میں کوویڈ19 کے خاتمہ اور جامع حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلز لبریشن آرمی جنرل ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے چیف میجر جنرل ڈاکٹر چاﺅ فیہو کی سربراہی میں 10 رکنی میڈیکل ٹیم کی ملاقات، کوویڈ 19 کے خاتمہ اور جامع حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے )جنرل ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے چیف میجر جنرل ڈاکٹر چاﺅ فیہو کی سربراہی میں 10 رکنی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی جس میں کوویڈ19 کے خاتمہ اور جامع حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی اور دیگر تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ چینی طبی ماہرین کے دورہ سے پاکستان سے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کوویڈ۔19 کے علاج معالجہ کےلئے ابھی بھی کوششیں کر رہی ہے، اس بیماری سے نمٹنے کےلئے قومی کوششوں اور اس کے معاشی اثرات کو کم کرنے کےلئے کثیر القومی اور عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ چین کے معززین نے اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔








