آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 69افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)‘تمغہ بسالت اور تمغہ جرات سے نوازا

راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 69افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)‘تمغہ بسالت اور تمغہ جرات سے نوازا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لئے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں پاک فوج …

راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 69افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)‘تمغہ بسالت اور تمغہ جرات سے نوازا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لئے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں پاک فوج شہداءاور غازیوں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آرمی چیف نے 33افسران کوستارہ جرات(ملٹری) ‘ایک آفیسر کو تمغہ جرات اور 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا ۔یہ اعزازت شہداءکے فیملی ممبران نے حاصل کیے ۔آرمی چیف نے پاک فوج کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ہماری حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں اور بے لوث عزم کی بدولت ملک میں امن و استحکام آیا ہے ۔

Leave a Reply