راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، یہ دہشت گرد شہریوں ،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری،11پولیس افسران ،16ایف …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، یہ دہشت گرد شہریوں ،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری،11پولیس افسران ،16ایف سی جوانوں اور 5شہریوں سمیت 65 افراد شہیداور درجنوں زخمی ہوئے تھے ،5دہشت گردوں کو مختلف مدتوں کی سزاﺅں کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ممحد اسحاق ولد محمد ابراہیم اور محمد عاصم ولد عبدالرحمان کالعدم تنظیم کے متحرک ممبران تھے ۔یہ معروف قوال امجد صابری کو قتل کرنے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 17افسران شہید ہوئے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر انھیں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔محمد اریش خان ولد محمد اسلم کالعدم تنظیم کا متحرک کارکن تھا یہ پشاور میں نجی فائیو سٹار ہوٹل پر حملے میں براہ راست ملوث تھا جس میں 4شہری شہید ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔








