راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ کیا جہاں انھیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیلنج ماحول اور سخت موسمی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سکردو اور گلگت کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ کیا جہاں انھیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیلنج ماحول اور سخت موسمی صورتحال کے باوجود پاک فوج کے دستوں کے بلند حوصلوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کے لئے بہترین تیاریوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے ذیلی ادارہ سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن( ایس سی او) کی جانب سے تیار کیے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اس سہولت سے ہمارے ذہین بچوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ان علاقوں میں فعال سائبر ترقی یقینی ہوگی۔ ایس سی او کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آئی ٹی کلسٹرز کے قیام ، جدت اور ڈیجٹیلائزیشن کی حوصلہ افزائی سے متعلق اچھا تاثر پیدا ہوگا۔قبل ازیں سکرود پہنچنے پر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے پرتپاک استقبال کیا۔








