راولپنڈی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) خیبر ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان وقاص شہید ہوگیا ،سپاہی وقاص سرحدی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مادروطن کی دفاع اور حفاظت کیلئے شہید جوان کو خراج عقیدت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) خیبر ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان وقاص شہید ہوگیا ،سپاہی وقاص سرحدی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادروطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان وقاص کو خراج عقیدت پیش کیا ہے شہید سپاہی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں پیر کو ادا کی گئی ۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ ‘ آئی جی ایف سی میجر جنرل شہیر مظہر محمود ‘ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بیان کے مطابق افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے سکیورٹی کے کمزور انتظامات سے سرحد پار دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں اور سرحد پار افغانستان کی سائیڈ پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔








