آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نکیال سیکٹر کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ …

راولپنڈی ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔

Leave a Reply