راولپنڈی ۔ 10 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش دفاعی اور سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے،پاکستان حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہفتہ کو مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جون (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش دفاعی اور سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے،پاکستان حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی کمانڈر کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر انہیں ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔








