آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو دی جانے والی بریفنگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو دی جانے والی بریفنگ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 4اپریل کی بجائے 8اپریل کو دونوں قائمہ کمیٹیوں کوکنٹرول لائن، ورکنگ باو¿نڈری اور انٹر …

راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو دی جانے والی بریفنگ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 4اپریل کی بجائے 8اپریل کو دونوں قائمہ کمیٹیوں کوکنٹرول لائن، ورکنگ باو¿نڈری اور انٹر نیشنل بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین امجد علی خان کی سربراہی میں 20رکنی نے جمعرات 4اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرنا تھا جہاں پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع جن میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے کو بھارت کے ساتھ کشیدگی و سرحدی صورتحال پر بریفنگ دینا تھی لیکن لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدہ صورتحال پر دونوں دفاعی کمیٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ،اب یہ دونوں کمیٹیاں 8اپریل کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کرینگی جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دفاعی کمیٹیوں کو کنٹرول لائن، ورکنگ باو¿نڈری اور انٹر نیشنل بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،بریفنگ میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام ، جی ایچ کیو اور مسلح افواج کے امور سے آگاہ کیا جائے گا ۔ایوان بالا اور ایوان زریں کی قائمہ کمیٹی دفاع کے اراکین جی ایچ کیو میں قائم یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک قومی اسمبلی اور سینٹ کی دفاعی کمیٹیوں کے "بحثیت عہدہ ” ممبرہیں ۔قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹی دفاع کے ممبران کو جی ایچ کیو دورے کے شیڈول کی تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply