آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 201ویں کور کمانڈر کانفرنس ملکی سلامتی کی صورتحال‘آپریشن درالسفاد اور جاری خانہ و مردم شماری کا جائزہ، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 201ویں کور کمانڈر کانفرنس

مزید خبریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 201ویں کور کمانڈر کانفرنس
ملکی سلامتی کی صورتحال‘آپریشن درالسفاد اور جاری خانہ و مردم شماری کا جائزہ، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 201ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔کورکمانڈر کانفرنس نے ملکی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں ہونے والی حالیہ ڈویلپمنٹ ‘آپریشن درالسفاد ‘جاری خانہ و مردم شماری کا جائزہ لیا ۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد اور مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔کورکمانڈر کانفرنس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔








