راولپنڈی۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی میدان میں حکومت کے لئے ترقیاتی شعبہ میں معاونت کے ذریعے آپریشنل فوائد کو تقویت دی جارہی ہے جبکہ بلوجستان میں اسی طرح کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔وہ جمعرات کو 205ویں کور کمانڈر زکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی میدان میں حکومت کے لئے ترقیاتی شعبہ میں معاونت کے ذریعے آپریشنل فوائد کو تقویت دی جارہی ہے جبکہ بلوجستان میں اسی طرح کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔وہ جمعرات کو 205ویں کور کمانڈر زکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت منعقد ہونے والے کور کمانڈرز کانفرنس میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال ، انسداد دہشتگردی آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ افغان اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے تناظر میں بھی سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ملک میں جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا اور آپریشنز کے دوران اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔









